counter easy hit

قحط زدہ تھر نے آج بھی 2 معصوم زندگیاں نگل لیں

Affected children

Affected children

مٹھی (یس ڈیسک) تھرپارکر میں قحط کی وجہ سے پیدا ہونے والی غذائی قلت اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 2 بچے ریت کی خوراک بن گئے جس کے بعد رواں برس مرنے والے بچوں کی مجموعی تعداد 572 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 2 نومولود بچے دم توڑ گئے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کا موقف ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث مسلسل اموات ہو رہی ہیں لیکن صوبائی حکومت اور مٹھی کی انتظامیہ کانوں پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔

واضح رہے کہ تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اور اسلام کوٹ میں رواں برس غذائی قلت کے باعث اب تک 572 بچے ریت کی خوراک بن چکے ہیں۔