counter easy hit

گلوکار فاخر گلوکاری کے ساتھ اداکاری کیلئے بھی میدان میں آ گئے

Fakhir

Fakhir

لاہور (یس ڈیسک) گلوکار فاخر گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کیلئے بھی میدان میں آگئے ‘ڈراموں میں کام کرنے کا معاہدہ کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ گلوکار فاخر آج کل لاہور میں ایک ڈرامہ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں اور انکے ساتھ اداکارہ فریحہ منظور ‘حسیب خاں ‘اورنگزیب لغاری اور کنزہ ملک سمیت دیگر فنکار بھی کام کر رہے ہیں۔

جبکہ گلوکار فاخر نے مزید دو ڈراموں میں کام کرنے کا بھی معاہدہ کر لیا ہے جن کی ریکارڈنگ جلد شروع ہو گی۔