counter easy hit

جعلی اکاؤنٹس سکینڈل: جے آئی ٹی کے سربراہ کو زرداری سمیت 172 افراد کا کچہ چٹھہ کھولنے کا پھل مل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جعلی بینک اکاؤنٹس سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کیلئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق کو ڈی جی نارتھ تعینات کردیا گیا۔احسان صادق ایف آئی اے پنجاب کے زون ون، زون ٹو اور پشاور زون کو نگراں ہوں گے جبکہ انہیں اکنامک کرائم ونگ کا بھی اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایڈیشنل ڈی جی احسان صادق کی نئی ذمہ داریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ہی حکومت نے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔