counter easy hit

فیض آباد: دھرنا مظاہرین کے خلاف پولیس چوکی پر مبینہ حملے کا مقدمہ درج

اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب دھرنے کے شرکا کے خلاف پولیس چوکی پر مبینہ حملے کا مقدمہ تھانہ کھنّہ میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ دھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔

Faizabad: A case of alleged attack on police checkpoints against protesters ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ سوہان کے قریب اتوار کی شام مظاہرین نے اچانک پولیس پر حملہ کردیا، جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر تھے، مظاہرین نے ایس ایچ او کورال ستار شاہ کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی دھرنے کے شرکا کی جانب سے حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں ایس پی مصطفیٰ تنویر ، 2 انسپکٹرز، 4 اہلکار اور2 ایف سی اہلکار شامل ہیں۔دھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔