counter easy hit

ایمان ، اعمال صالح، حق اور صبر کی وصیت کامیابی کی علامات ہیں۔ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے

Sahibzada Hasnat Ahmad

Sahibzada Hasnat Ahmad

میونخ : صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے میونخ میں ماہانہ محفل گیارھویں شریف سے درس قرآن و حدیث دیتے ہوئے کہا کہ غوث اعظم سید عبدالقادر جیلانی نے اپنی ساری زندگی دین کی خدمت میں گذاری، قرآن وحدیث کی تعلیمات کو عام کیا۔ آج ہم بھی انہی کے مشن کو بڑھاتے ہوئے قرآن وحدیث سیکھتے ہیں ۔صاحبزادہ حسنات نے سامعین کو سورہ والعصر کی روشنی میں کہا کہ صحابہ ملتے وقت اس سورہ کریمہ کو پڑھتے ۔

امام شافعی فرماتے ہیں، اگر لوگ غور وفکر کرلیں تو سورہ والعصر ان کے لئے کافی ہوگی۔ یعنی سورہ والعصر منزل آشنا اور کامیاب کردے گی۔ اس سورہ کریمہ کا نزول اس وقت ہوا جب سید نا صدیق اکبر ایمان لائے اور انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی وفا کا رشتہ مضبوط کیا۔ حضرت ابو بکر صدیق کے ایک تا جر دوست نے کہا کہ آپ ایمان لاکر خسارہ اور نقصان کا سودا کر چکے ہیں۔

آپ نے فرما یا جو ایمان لاتا اور عمل صالح کرتا ہے۔ وہ نقصان میں نہیں ہوتا۔ آپ کے قول کی تائید میںسورہ والعصر نازل ہوئی۔ قسم عصر کی، بے شک انسان نقصان میں ہے ۔مگر وہ لوگ نہیں جو ایمان لائے، اور نیک اعمال کئے۔ حق بات کی وصیت اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کی۔ محفل میں سید نورعلی، سید نو شیروان نے تلاوت نعمان خان، سید نعیم علی، مستفیض الرحمن، چوہدری امجد علی نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔محفل کے اختتام پر صلوة وسلام ، ختم شریف اوردعا کی گئی۔

تمام شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔محفل میں میونخ و گردونواح سے کثیر تعداد میں اہل محبت نے شرکت کی۔ سعید احمد چشتی، عامر اختر، بابر ملک، سید نعیم علی،نعمان خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔