counter easy hit

پیرس۔برلب پیرس عقب فرانس سٹیڈیم چوھدری ظفر اینڈ سنز کے فاسٹ فوڈ چین ” فیٹ ٹا کریپ” کی 11ویں شاخ کا افتتاح

پیرس ( اے کے راؤ سے ) فرانس میں آج کل فاسٹ فوڈ بزنس ترقی پزیر ہی نہیں بلکہ تغیر پزیربھی  ہے ، امریکن فاسٹ فوڈچین میکڈونلڈ کے مقابلے میں فرانس میں کیوک نے کامیابی سے قدم جمائے ، کے ایف سی کو انگلش چکن اینڈ چپس نے ٹکر دی ،مگر ترکش فوڈ اکثریت کی پسند ٹھرا ۔
ماضی قریب میں ترکش فوڈ کی ماڈریٹ قسم او تاکوز  نے ٹرینڈ پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے پیرس کے گردونواح میں او تاکوز تاکوز کنگ اور اس سے ملتے جلتے ریسٹورنٹ نظر آنے لگے۔

مگر آج کل بچوں اور نوجوانوں کی اولین پسند جس فاسٹ فوڈ چین نے فرانس میں ٹرینڈ پکڑا ہے وہ ہے انگلش ریپ آپ سٹائل فیٹ ٹاکریپ ” اورفیٹ ٹا کریپ ۔ اولذکر عربی چین ہے جب کہ دوسری ہماری اپنی ہے۔

اسی سلسلے میں برلب پیرس فرانس سٹیڈیم کے عقب میں چوھدری ظفر اقبال آف ککرالی اینڈ سنز کے فاسٹ فوڈ چین ” فیٹ ٹا کریپ” کی 11ویں شاخ کا افتتاح ہوا جس میں انہوں نے فیملی فرینڈز اور قریبی دوستوں کو دعوت طعام دی۔ بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوھدری , رازق حسین گجر اور راقم الحروف راؤ خلیل احمد نے چوھدری ظفر اقبال کو کلاسک ریسٹورنٹ کے ساتھ ساتھ فاسٹ فوڈ چین ” فیٹ ٹا کریپ” میں کامیابی سے 11ویں شاخ کے افتتاح پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی۔

اس موقع پر چوھدری ظفر اقبال نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ کا سارا سسٹم بچے ہی سمبھالتے ہیں اور ایک چین طرز پر کام کرتے ہیں کوئی بھی شخص ہم سے رابطہ کر سکتا ہے ہم اسے اپنا نام اور سٹائل دے سکتے ہیں جس طرح میکڈونلڈ ، کیوک یا برگر کنگ کام کرتے ہیں ایسی ہی سروسز ہم دے رہے ہیں۔

FAIT TA CRÊPE, a, Pakistani, fast, food, chain, based, in, France, opens, it, 11th, branch, near, France, Stadium, by, Rao, Khalil, Ahmed

FAIT TA CRÊPE, a, Pakistani, fast, food, chain, based, in, France, opens, it, 11th, branch, near, France, Stadium, by, Rao, Khalil, Ahmed

 

 

 

 

 

 

 

FAIT TA CRÊPE, a, Pakistani, fast, food, chain, based, in, France, opens, it, 11th, branch, near, France, Stadium, by, Rao, Khalil, AhmedFAIT TA CRÊPE, a, Pakistani, fast, food, chain, based, in, France, opens, it, 11th, branch, near, France, Stadium, by, Rao, Khalil, Ahmed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website