counter easy hit

فیصل آباد:پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Faisalabad: was offered

Faisalabad: was offered

فیصل آباد ….فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پٹرولنگ پولیس کے تینوں اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ہے۔
فیصل آباد میں گذشتہ رات موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم افراد نے میراں والا بنگلہ کے قریب پیٹرولنگ پولیس کی وین میں گشت کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران لیاقت، ڈرائیور کانسٹیبل اسحاق اور کانسٹیبل رفاقت کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ا نسداددہشتگردی اور قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔تینوں اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے افسران اور ارکان اسمبلی شریک ہوئے ۔ پولیس بینڈ کی جانب سے جاں بحق اہلکاروں کو سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔نماز جنازہ کے بعد تینوں پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔