counter easy hit

فیصل آباد : پاور لومز بندش کا مسلسل گیارواںروز

Faisalabad power

Faisalabad power

فیصل آباد……..فیصل آباد میں مزدروں اور مالکان کے درمیان تنازعہ حل نہ ہونے کی وجہ سے پاور لومز فیکٹریوں میں مسلسل گیارہویں روز بھی کام بند ہے، پیدواری عمل رکنے سے مزدور بے روزگار اور مالکان کو نقصان ہو رہا ہے ۔
فیصل آباد میں پاور لومز فیکٹریوں کی صفائی، تیل دینے اور دھاگے کے بیم اٹھانے کے معاملہ پر مالکان اور مزدوروں کا تنازعہ کی وجہ سے جھنگ روڈ پر سدھا ر اور رشید آباد سیکٹر کی پاور لومز فیکٹریوں میں گیارہ روز سے کام بندہے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ پرانے طریقہ کار کے مطابق مزدور کام پر آئیں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ مزدور تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ مشینوں کی صفائی ، تیل دینے اور بیم اٹھانے کیلئے الگ عملہ رکھا جائے ۔فریقین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات نہیں کر رہی۔