counter easy hit

فیصل آباد :نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا

Faisalabad: j young kidney was removed

Faisalabad: j young kidney was removed

فیصل آباد……فیصل آباد میں نوکری کا جھانسہ دے کر 16 سالہ نوجوان کا دھوکے سے گردہ نکال لیا گیا۔ جوان بیٹے کا گردہ نکالے جانے پر اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔فیصل آباد میں گلشن کالونی کے رہائشی 16سالہ محمد قربان کے گھر والوں پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کے بیٹے کا تو بایاں گردہ غائب ہے۔بستر پر موجود 16 سالہ متاثرہ نوجوان محمد قربان کا کہنا ہے کہ محلےکے تین افراد نے اسے اسلام آباد میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیا اور گھروالوں سے بات کرکے کار میں لے گئے، گاڑی میں اسے بے ہوش کردیا گیا، ہوش آیا تو اسپتال میں تھا، کہا گیا کہ تم بیمار ہو، علاج ہورہا ہے، پھر بے ہوش کردیا گیا، ہوش آیا تو گھر کے قریب پڑا تھا اور پیٹ پر پٹی بندھی ہوئی تھی، ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو پتہ چلا بایاں گردہ غائب ہے۔متاثرہ نوجوان کی والدہ زرینہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کا گردہ نکال لیا گیا لیکن پولیس مقدمہ تک درج کرنے کو تیار نہیں ہے۔نشاط آباد پولیس اسٹیشن میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے درخواست دی ہے، مقدمہ درج نہیں کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ شہرسے باہر ہوا، مکمل تفتیش کےبعد ہی مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔