counter easy hit

فیصل آباد: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت زمین بوس، چار مزدور جاں بحق، چار زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (یس ڈیسک) فیصل آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت زمین بوس ہو گئی، ملبے تلے دب کر چار مزدور جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو الائید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

گنجان آبادی جا بجا بکھرا ہوا ملبہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے گھروں کے درمیان واقع پاور لومز فیکٹری کا بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹنے سے چھت گر گئی۔ آٹھ مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے 4 چل بسے ، 4 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ مالک کی غفلت اور بے حسی کے باعث پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکالا، زخمیوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا۔ رہائشی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے لئے لائسنس کون جاری کرتا ہے یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے۔