counter easy hit

فیصل آباد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 29 افراد کی نشاندہی، فوری گرفتاری کا حکم

PTI Worker Protest

PTI Worker Protest

فیصل آباد (یس ڈیسک) فیصل آباد جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث انتیس افراد کی نشاندہی ہو گئی، حکام نے فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد واقعے میں ملوث شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل ر شجاع خانزادہ کا کہنا ہے قانون شکن عناصر سزا سے نہیں بچ سکیں گے ادھر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے افراد کی فی الفور گرفتاری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت شہزاد ٹاؤن ، آبپارہ اور بہارہ کہو میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تھانہ آبپارہ اور بہارہ کہو میں درج مقدمے میں دفعہ 144، لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور سڑکیں بند کر عوام کو پریشانی میں مبتلا کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور سڑکیں بند کرنے اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔