counter easy hit

فیصل آباد: ریلوے لائن پار کرتے ہوئے حادثہ، ماں جاں بحق ، بیٹا زخمی

حادثہ ریلوے لائن پر موٹر سائیکل کا ٹائر پھنسنے کے باعث پیش آیا ، ماں بیٹے کو بچاتے ہوئے ٹرین تلے آکر کچلی گئی

فیصل آباد:  فیصل آباد میں تھوڑی سی جلدی بہت دور لے گئی ، لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ٹرین کے نیچے آکر موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق ہوگئی جبکہ بچہ زخمی ہوگیا ۔

ذرا سی جلدی ماں کو بیٹے سے ہمیشہ کیلئے دور لے گئی ۔ مدینہ ٹائون کی ہائشی 45 سالہ شکیلہ 14 سالہ بیٹے محسن کے ساتھ دوائی لینے جا رہی تھی ۔ ناولٹی پل پر ٹرین کے آگے سے گزرتے ہوئے بدقسمتی سے موٹر سائیکل پٹری پر گر گیا ۔ ماں اور بیٹا موٹر سائیکل نکالنے کی کوشش میں تھے مگر تیز رفتار ٹرین نے ٹائم نہ دیا جس کی ٹکر سے ماں شکیلہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ۔

بیٹے نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باقی شہریوں کی طرح انہوں نے بھی جلدی کی مگر حادثہ ہوگیا ۔ جبکہ لواحقین کا کہنا تھا کہ پھاٹک دیر سے بند کیا گیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website