counter easy hit

فیصل آباد: 40 سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری لونگ گواچا گرفتار

Faisalabad: 40 arrested

Faisalabad: 40 arrested

فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کی پولیس گواچا لونگ تلاش کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی، چالیس سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری کا بھائی بھی پکڑا گیا۔
فیصل آباد: (یس اُردو) سالوں گزر گئے، دلاری میں مسرت نذیر کا گواچا لونگ تو کسی کو نہ مل سکا لیکن فیصل آباد پولیس نے اپنا لونگ ڈھونڈ ہی نکالا۔ بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت چالیس سنگین وارداتوں میں کئی اضلاع کی پولیس کو مطلوب اشتہاری رضوان عرف لونگ گواچا تھانہ ٹھیکری والا پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا۔ ملزم کا بھائی عرفان بھی پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف کئی تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔