counter easy hit

فیصل آباد: گھر واپس نہ جانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

Faisalabad

Faisalabad

شکیل روٹھی بیوی کو منانے سسرالیوں کے گھر گیا لیکن یاسمین نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی کو بھائی سمیت قتل کر دیا
فیصل آباد (یس اُردو) فیصل آباد میں عید پر روٹھی بیوی کو منانے کے لیے آئے ہوئے شوہر نے بیوی کے گھر جانے سے انکار پر طیش میں آکر چھریوں کے وار کر کے بیوی اور اسکے بھائی کو قتل کر دیا ۔
فیصل آباد کے علاقے نوابانولہ میں شکیل روٹھی بیوی کو منانے سسرالیوں کے گھر گیا لیکن یاسمین نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیوی یاسمین اور اسکے 34 سالہ بھائی عمران کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جب کے شوہر کے ساتھ آئے ہوئے اسکے چھوٹے بھائی عمران نے لڑائی ختم کروانے کیلئے بیچ بچاو کی کوشش کی جو خود بھی چھریاں لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ زخمیوں کو بعد ازاں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے سول اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال مارچری منتقل کر دیا ہے ۔