پاکستانی فلم انڈسٹری اب کسی سے پیچھے نہیں رہی جس کی مثال یہ ہے کہ حالیہ بہترین فلم سازی کے بعد اب ان کے سیکوئل بننے بھی شروع ہوچکے ہیں۔

لالی وڈ فلم آن لائن کے مطابق ہدایت کار ندیم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ امکان ہے کہ فلم میں حمزہ علی عباسی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے تاہم مرکزی کردار فہد مصطفیٰ کریں گے۔ فلم کی کہانی اس بار بھی 4 دوستوں پر مبنی ہے جبکہ کرداروں میں کچھ تبدیلی دیکھی جا سکے گی۔ فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ پہلے کی طرح ملک سے باہر کی جائے گی تاہم اس بار بینگ کاک کے بجائے برطانیہ میں فلم شوٹ کرنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ فہد مصطفی کے ہمراہ سائرہ شہروز فلم میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔








