counter easy hit

گوجرانوالہ: فیکٹری میں سلنڈر دھماکا، 30 افراد زخمی

factory explosion in the cylinder

factory explosion in the cylinder

گوجرانوالہ…..کھیالی کےعلاقےبلال گنج مارکیٹ میں فیکٹری میں سلنڈردھماکے کے نتیجے میں 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دھماکےسے فیکٹری کے ایک حصے کی چھت گرگئی ہے۔آگ لگنے کے بعد دھماکے کی جگہ پر ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں جبکہ چھت کے ملبے سے متعدد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتال گوجرانوالہ میں برنس وارڈ موجود نہیں ہے اس لیے جھلسے ہوئے مریضوں کو عموماً لاہور بھیجا جاتا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی چھت کے ملبے سے 15 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ موجود ہے۔