counter easy hit

آنکھیں جھکانے یا دکھانے کے بجائے ہمسایوں سے نظریں ملانا چاہتے ہیں، مودی

Narendra Modi

Narendra Modi

دہلی (یس ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

بھارتی ایوان بالاراجیہ سبھا کے اجلاس سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ بھارت تمام پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظریں جھکا کر جینا انھیں پسند نہیں تاہم آنکھ دکھانے سے بھی رشتے نہیں بنتے اسی لیے ہم نظریں ملا کر سب کیساتھ چلنا چاہتے ہیں۔