counter easy hit

انتہائی قریبی شخصیت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئ

لاہور: اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 129 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کو کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوارافتخارشاہد کی علیم خان کیخلاف درخواست پر سماعت اپیلٹ ٹربیونل میں ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ علیم خان نے کاغذات نامزدگی میں آف شور کمپنیوں کو چھپایا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ علیم خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔اپیلٹ ٹربیونل کا پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار شاہد کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آر او نے حقائق کے برعکس فیصلہ کیا ۔ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کو کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔