counter easy hit

سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن برآمد

اسلام آباد: نجی ائیر ائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والے دومسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں جان محمد سے ایک کلو238 گرام جبکہ مسافرمسعود احمد سے 2 کلو پانچ سو گرام آئس ہیروئن سے کروڑوں روپے کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام دونوں مسافروں نے آئس ہیروئن لکڑی کے رندے اورگیس برنرمیں چھپائی ہوئی تھی، مسافر مسعود احمد کا تعلق چارسدہ جبکہ مسافرجان محمد کا تعلق مردان سے ہے، دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔