counter easy hit

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کویت کے سفارتی اہلکار سے 46500 ڈالرز برآمد

اسلام آباد: کویت کے سفارتی اہلکار کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر 46500 ڈالرز برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

کسٹم حکام نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کویت کے سفارتی اہلکار خالد الباسط سے 46500 ڈالرز کی رقم برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔ کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کا سفارتی اہلکار خالد الباسط نجی ائیر لائن کی پرواز سے کویت جارہا تھا تاہم خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈ کرکے کرنسی کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لی ہے۔