counter easy hit

وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی دھماکہ خیز انٹری

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا مہمند ڈیم کی بولی ڈیسکون کو ملنے پر مؤقف پہلی بار سامنے آگیا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیسکون کا چیئرمین ہوں نہ ڈائریکٹر، میں کمپنی سے استعفیٰ دے چکا ہوں اور اب صرف شیئر ہولڈر ہوں ، اس منصوبے کے ٹھیکے سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے اور نقصان بھی، مینجمنٹ میںکسی حوالے سے کوئی کردار نہیں ، میری نظر میں اس سارے معاملے میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں ، اتنا کہنا چاہوں گا متعلقہ وزیر سے بات کریں اب میرا ان معاملات سے لینا دینا نہیں ، کمپنی کو ابھی ٹھیکہ نہیں ملا صرف بڈنگ کامیاب رہی ، اثر و رسوخ استعمال نہیں کیا ، اس سال پاکستان ریکارڈ ایکسپورٹ کرے گا۔ پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان ریکارڈ ایکسپورٹ کرے گا ۔ ڈیم کی بیڈنگ جو ڈیسکون جیتی ہے یہ کمپنی رزاق داؤد کی فیملی کمپنی ہے اور کمپنی میں سب سے زیادہ شیئر ہولڈر ہیں اور وہ مشیر ہیں وزیراعظم کے تو یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیامفادات کا ٹکراؤ تو نہیں ہے اس پر حکومت کا مؤقف ہے کہ بڈنگ شفاف طریقے سے ہوئی تھی اور اس بڈنگ کا آغاز مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوا تھا۔ اس حوالے سے مشیر وزیراعظم رزاق داؤد نے کہا ہے کہ دسمبر کے اعداد وشمار اگر دیکھیں تو ہماری ایکسپورٹسبڑھ گئی ہے چین کے ساتھ بھی ہمارے ایکسپورٹ بڑھیں گی ، 27؍ ارب ڈالر کا ہدف پورا ہوجائے گا، ہمیں انڈونیشیا 20؍ آئٹم پر ڈیوٹی فری دے رہے ہیں ، امپورٹ میں 8؍ فیصد کمی ہوئی ہے۔ جہاں تک ڈیم کی بڈنگ کی بات ہے میں کمپنی کو چھوڑ چکا ہوں اور وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا کہ یہ مسئلہ آئے گا ابھی اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ آپ متعلقہ وزیر سے بات کریں اب میرا ان معاملات سے لینا دینا نہیں ہے میں کمپنی کا شیئر ہولڈر ضرور ہوں لیکن مینجمنٹ میں میرا کسی حوالے سے کردار نہیں ہے کمپنی کو کنٹریکٹ ابھی تک نہیں ملا ہے اور میں نہیں سمجھتا یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے کیوں کہ میں آپ کو بتا چکا ہوں کہ میرا ڈیسکون کمپنی سے اب کوئی لینا دینا نہیں ہے میں نے بڈ حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کے اثر رسوخ ستعمال نہیں کیا، جو اس بڈنگ کی تحقیقات کرنا چاہتا ہے کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ شہزاد اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک کمپنی کو ٹھیکا نہیں ملا صرف بڈنگ کے عمل میں کامیابی ہوئی ہے بطور شیئر ہولڈر اس منصوبے میں فائدہ بھی ہوسکتا ہے اور نقصان بھی ۔ بڈنگ کا عمل میرے مشیر بننے سے پہلے شروع ہوا وزیر اعظم کو مشیر بننے سے پہلے بتادیا کہ یہ مسئلہ آسکتا ہے لیکن ، میری نظر میں ا س سارے معاملے میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں۔ برآمدی ہدف سے متعلق سوال کے جواب میں شہزاد اقبال نے کہا تھا کہ برآمدات کو27ارب ڈالرز تک بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ پچھلےسال تجارتی خسارہ 37؍ ارب ڈالرز تھا۔ شہزاد اقبال نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال ایکسپورٹس پہلے سے زیادہ ہوں گی