counter easy hit

اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر کے جوتوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منشیات برآمد

اسلام آباد: بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔

Explore drugs worth Rs. 150 crores from passenger shoe at Islamabad airportاسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے قومی ایئر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز پی کے 233 کے مسافر کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی مارکیٹ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت کینیڈی برائن کے نام سے ہوئی ہے اور وہ لاہور کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے 908 گرام سفید ہیروئن، 513 گرام براؤن ہیروئن اور 214 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ جو اس نے انتہائی مہارت سے جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔