counter easy hit

رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع

پاکستان میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال 4 فیصد رہنے کی توقع ہے،آئندہ مالی سال میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،مہنگائی پر اضافی دباؤ کی صورت میں اسٹیٹ بینک کو مانیٹری پالیسی بدلنا ہوگی۔

Expected to be 4 percent inflation this year

Expected to be 4 percent inflation this year

ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہےکہ سیکورٹی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کے سبب رواں مالی سال پاکستان کی معاشی نموپانچ اعشاریہ دو فیصد جبکہ آئندہ مالی سال میں پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہے گی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مرکزی بینک سے حکومتی قرض گیری مہنگائی کو بڑھاوا دے سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں معاشی نمو ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے سبب رہے گی، جبکہ جون میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں توجہ معاشی سرگرمیاں بڑھانےپر رہیں گے۔ اے ڈی بی کے مطابق مئی میں پاکستان کو ایم ایس سی آئی میں شامل کیا جانا سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، صارف اعتماد میں اضافہ معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافے کا سبب ہوگا۔ مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیاہےکہ رواں سال مہنگائی میں اضافے کی شرح 4 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال 4اعشاریہ8 فیصد رہے گی۔ اے ڈی بی نے اسٹیٹ بینک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے اور مہنگائی پر دباو بڑھنے کی صورت میں مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website