counter easy hit

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی کارروائی موخر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس میں 3 نامزد ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی موخر کر دی ہے۔

Exit reference action against Ishaq Darاسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت تین نامزد ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی ۔ عدالت کو معاون وکیل کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم سعید احمد کے وکیل بیمار اور اسپتال میں داخل ہیں، اس لیےگواہوں کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیے جائیں ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا حشمت حبیب پہلے سے شوگر کے مریض ہیں؟ معاون وکیل نے بتایا کہ حشمت حبیب ایڈووکیٹ کی شوگر کا مسئلہ ہے جو کافی بڑھ گئی اور پانچ سو سے زائد ہو گئی ہے ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کو طلب کر رکھا تھا۔