counter easy hit

گاڑی کی ٹکر سے مرنے والے رانا بلال کے والد نے ملزم طلحہ کو معاف کر دیا

312281_94711999. [downloaded with 1stBrowser]قاتل کے باپ ڈی ایس پی کا اثر و رسوخ کام کر گیا ، فریقین میں راضی نامہ ہونے پر عدالت نے طلحہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی
لاہور (یس اُردو) ڈی ایس پی اپنے بیٹے کو بچانے میں کامیاب ہوگیا ، متوفی رانا بلال کے والد نے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ عدالت میں ملزم طلحہ کو اللہ کے واسطے معاف کردیا ۔ ایک اور لخت جگر کے کیس کی فائل بند ہوگئی ، نواجون رانا بلال کو کچلنے والا ڈی ایس پی کے بیٹے کو مدعی روایتی انداز میں اللہ کے واسطے معاف کردیا ۔ ڈی ایس پی کے ملزم بیٹے طلحہ پر رانا بلال کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے الزام میں مقدمہ درج تھا ۔ عدالتوں سے ملزم طلحہ کو عبوری ضمانت میں تاریخ پر تاریخ ملتی رہی آخر کار ڈی ایس پی کا اثر رسواخ کام کر گیا ۔ فریقین میں راضی نامہ ہونے پر عدالت نے طلحہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی جس کے بعد اب رانا بلال کے کیس کی فائل بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر بند ہوگئی ۔