counter easy hit

، آسٹریلیا ہر سال کتنے پاکستانیوں کو اسکالر شپ پر اپنے ملک بلائے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی اسلام آباد میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگاریٹ ایڈم سن سے ملاقات کی ۔جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کی یونیورسٹی نے ہر سال پانچ پاکستانی طلبہ کی مکمل فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی اسلام آباد میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگاریٹ ایڈم سن سے ملاقات ہوئی جس میں دوران گریفتھ بزنس اسکول کے وائس چانسلر پرفیسر ڈیوڈ گرانٹ، آسٹریڈ ٹریڈ کمشنر پیٹر کول مین، آسٹریڈ کنٹری ڈائریکٹر اظہر شاہ سمیت دیگر حکام موجود تھے۔دورانِ ملاقات پاکستانی طالب علموں کوسہولیات دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر طارق ڈاکٹر بنوری کا کہنا تھا کہ آسٹریلین ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ اور گریفتھ یونیورسٹی کی شراکت داری کا حصہ بننے پر خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے ملاقات کےدوران آسٹریلوی وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان صرف سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ یا ریاضی کے مضامین کو ترجیح نہیں دیتا بلکہ ہمارے طالب علم سوشل سائنسس، انسانیت اور آرٹس کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ایج ای سی کی جانب سے پیش کی جانے والی اسکالر شپ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے دوران گریفتھ بزنس اسکول کے وائس چانسلر پرفیسر ڈیوڈ گرانٹ، آسٹریڈ ٹریڈ کمشنر پیٹر کول مین، آسٹریڈ کنٹری ڈائریکٹر اظہر شاہ سمیت دیگر حکام موجود تھے۔