counter easy hit

ایون فیلڈ ریفرنس: شریف خاندان کیخلاف آج احتساب عدالت میں آج کیا کارروائی ہو نے والی ہے؟

اسلام آباد: نواز شریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئے، نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبند کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے، احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے128 سوالات کے جواب طلب کر رکھے ہیں۔

Even Field Reference: What action is going on today in the Accountability Court against Sharif family? The latest news cameگزشتہ روز سماعت کے دوران نواز شریف نے 128 سوالات میں سے 55 کے جواب دیئے تھے جبکہ آج وہ مزید سوالات کے جواب دیں گے۔ نواز شریف کا بیان مکمل ہونے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلسل دوسرے روز اپنا بیان قلمبند کرا رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے جب کہ نامزد ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان سے الگ الگ سوالات کے جواب طلب کر رکھے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز سماعت کے دوران تقریباً 4 گھنٹے تک 128 میں سے 55 سوالات کے جواب پڑھ کر سنائے اور آج وہ مزید سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔ نواز شریف کا بیان مکمل ہونے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف نے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق فیصلے اور جے آئی ٹی کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیا اور عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی کے لکھے گئے باہمی قانونی معاونت (ایم ایل ایز) کی بنیاد پر فیصلہ نہ دیا جائے۔ نواز شریف نے جے آئی ٹی ارکان پر بھی اعتراضات اٹھائے اور اس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران کو شامل کرنا بھی غیرمناسب قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں تناؤ کے اثرات جے آئی ٹی رپورٹ پر پڑے۔