counter easy hit

الحمد للہ دعائیں رنگ لے آئیں، پی آئی اے فضائی آپریشنز بحال، یورپی یونین نے پابندی کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان کے بروقت کوششوں کے باعث یورپی یونین نے قومی ائرلائن کی پروازوں کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوشش کی جارہی ہے کہ یورپی یونین ائرسیفٹی کی جانب سے یورپی ممالک کیلئے یکم جولائی سے فضائی آپریشن کےا جازت نامے کو 6 ماہ معطل کرنے کا جو اعلان کیا گیا ہے اسے بھی ختم کرانے یا اس کے دورانیے کو کم سے کم کرانے کیلئے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں۔ اس ریلیف کیلئے سیکرٹری خارجہ نے متعلقہ ممالک میں اپنے سفیروں اسلام آباد میں یورپی یونین حکام اور یورپی یونین کے ممالک کے سفیروں سے بھی رابطے کیے جس کے بعد یورپی یونین نے پی آئی اے کو 30جون سے تین جولائی تک برطانیہ اوریورپ اترنے اور اوورفلائینگ کی تاحکم ثانی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد اب قومی ائرلائن کی اسلام آباد تالندن اورواپسی کی پروازیں پی کے 785 اور786معمول کے مطابق آپریٹ کرینگی جبکہ دیگرپروازوں کا اعلان بھی جلد کیا جائیگا۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ یورپی یونین نے یہ عارضی ریلیف بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے دی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق پی آئی اے اس حوالے سے باضابطہ اپیل رواں ہفتے ہی کریگی۔

EUROPEAN UNION AIR SAFETY REINSTATE PAKISTAN FLIGHT OPERATIONS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website