counter easy hit

چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی کی صدر PAT اسپین محمد اقبال چوہدری اور مظاہرین کو مبارکباد

Mohammad Iqbal Chaudhry and M. Shakeel chughtai

Mohammad Iqbal Chaudhry and M. Shakeel chughtai

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کی اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ا سپین میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے بارسلونا شہر کے مرکزی مقام رامبلہ رابال Rambla Raval پر احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا، جسمیںپاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ بنگلہ دیش ومراکش کے باشندوں اور مقامی لوگوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرے کے مقررین نے ہر قسم کی دہشتگردی اور خصوصی طورپراسلام کے نام پر کی جانے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ہسپانوی قومی اسمبلی کے امیدوار اور پاکستان عوامی تحریک اسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ اسلام نے اللہ کی کتاب کے ذریعے لوگوں کو تاقیامت ضابطہ حیات دیا اور اللہ کے رسول ۖ نے اپنی عملی زندگی سے ہمیں درس دیا کہ دشمن کے ساتھ بھی اچھا برتائو رکھنا چاہئے، لیکن نہ جانے یہ کون لوگ ہیں جو اسلام کے نام پر دہشتگردی کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں اورپیرس میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس موقعہ پر نامور ایشین یورپین صحافی و شاعر، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر ،تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ محمد شکیل چغتائی نے محمد اقبال چوہدری اور مظاہرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان عوامی تحریک یورپ اور تحریک منہاج القرآن یورپ کی جانب سے اسپین میں قائم PAT اور MQI کی جملہ تنظیمات ،انکے عہدیداران، کارکنان اور دیگر تنظیمات کے ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

جنہوں نے بروقت احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کر کے PAT اور MQI کی عالمی امن وسلامتی، رواداری و برداشت وبین المذاہبی یگانگت کی پالیسی کو اجاگر کیا،دہشت گردی کے خلاف اپنے دلی جذبات کا کھل کراظہار کیا اور دنیا پر واضح کردیا کہ مسلمان اور خصوصاً پاکستانی جہاں کہیں بھی ہوں، مظلوم کی حمایت میں ظالم کے مقابل کھڑے ہو جاتے ہیں اوران معاملات میںدنیا کے کئی نام نہاد جمہوری ممالک کی دوغلی اورمتعصب پالیسی کے بر عکس صاف، سیدھا،حق کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے تمام شرکاء قابل قدر اور لائق تحسین ہیں۔

دنیا بھر قائم MQI اور PAT کی تنظیمات کو ان کی تقلید کرنی چاہئے۔ اللہ پاک انکی کاوشوں کو قبولیت کا درجہ عطا فرمائے۔آمین۔