counter easy hit

یورو کپ، فرانس کی ورلڈ چیمپئن جرمنی کو شکست، فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Euro Cup,

Euro Cup,

یورو کپ میں میزبان فرانس نے ورلڈ چیمپئن جرمنی کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ فائنل میں فرانس کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال سے ہوگا۔
پیرس: (یس اُردو) مارسیل میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیمیں ٹکرائیں۔ جرمنی نے گول پر بھرپور حملے کیے لیکن فرانسیسی گول کیپر دیوار بن کر کھڑے رہے۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں جرمنی کے شوانسٹیگر نے ڈی میں ہینڈ بال کی سنگین غلطی کی جس کا خمیازہ پنلٹی کک سے بھگتنا پڑا۔ جس پر فرانس کے سٹرائیکر گریزمین نے گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف کے دوران 72 ویں منٹ میں گریزمین نے ہی ایک اور گول کر کے برتری مزید مستحکم کر دی جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔ دو بار کی چیمپئن فرانس نے 16سال بعد یورو کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جہاں اس کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال سے 11جولائی کو ہو گا۔