counter easy hit

تارکین وطن کو روکنے کیلئے یورپی یونین کا لیبیا سے معاہدے پر زور

مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ روم سے تارکین وطن یورپی یونین میں داخلے سے روکنے کے لیے لیبیا کے ساتھ معاہدہ ضروری ہے۔

EU calls for agreement from Libya to prevent migrante

EU calls for agreement from Libya to prevent migrante

2015ء میں یورپی یونین کی جانب سے ’صوفیہ‘ نامی بحری آپریشن کے آغاز کے بعد انسانی اسمگلرز افریقی مہاجرین کو شکستہ کشتیوں کے ذریعے بحیرہ روم عبور کراتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ مسکت نے کہا کہ اب یورپی یونین کو ایک قدم اور آگے جانا چاہئے اور لیبیا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہیئے تاکہ انسانی اسمگلروں کو ان کارروائیوں کے لیے لیبیا کے ساحل استعمال کرنے سے روکا جاسکے۔جنوری کے آغاز سے یورپی یونین کی ششماہی صدارت سنبھالنے والے ملک مالٹا نے کہا کہ لیبیا کے ساتھ معاہدے کے تحت یہ اجازت حاصل کی جائے گی کہ یورپ بحری مشن لیبیا کے پانیوں میں کارروائیاں کرسکے اورمہاجرین کو وہیں روکا جائے اب لیبیا کی اجازت کے ساتھ اس کی سمندری حدود میں کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت سے تعاون چاہتی ہے۔مسکت نے کہا کہ یورپی یونین کولمبیا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہونا چاہیئے، دوسری صورت میں موسم بہتر ہونے پر مہاجرین کے ایک غیرمعمولی بہائو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہار سے مہاجرین کی بڑی تعداد بحیرہ روم عبور کرکے یورپی یونین میں داخلے کی کوشش کرسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website