counter easy hit

کراچی کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز کا قیام

کراچی میں ممکنہ گرمی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے حکمت عملی تیار کرتے ہوئے شہر کے تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے خصوصی وارڈ بنالئے ہیں۔

Establishment of heat stroke wires in Karachi hospitalsڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق تمام ضلعی ہیلتھ افسران ڈی ای اوز کو بھی ہیٹ اسٹروک کپمپ لگانے کو کہا گیا ہے۔

ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر 80 ہزار ڈرپس اور 2 لاکھ او آر ایس کے پیکٹس بھیجوا دئیے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں ڈی ایچ او کو ڈرپس اور او آر ایس کی تقسیم بھی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ موسم میں بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی نہ لگے۔