counter easy hit

ای او بی آئی کے بزرگ پنشنرز کو عید سے قبل 8500 روپے کی بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) ای او بی آئی کے بزرگ پنشنرز کو عید سے قبل 8500 روپے کی بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے ۔ ای اوبی آئی پنشنرز کو واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں عید سے پہلے پنشن اور 3 ماہ کے واجبات کی مد میں 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ اپریل، مئی اور جون کے بقایا جات کی مد میں دیے جائیں گے۔ یہ تمام بقایاجات پہلے اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جانے تھے، تاہم اب عید سے قبل ہی ادا کر دیے جائیں گے۔چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید نے بتایا کہ پنشنرز کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں عید سے پہلے ایک پنشن اور واجبات ادا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی کی ڈیجیٹلائزیشن دو سال میں مکمل ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اگست سے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید سے پہلے 8500 پنشن اور 6000 روپے واجبات کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یکم ستمبر سے ای او بی آئی پنشنرز یوٹیلٹی اسٹور سے 10 فیصد رعایت پر آٹا، چینی، چاول ، گھی اور دالیں خرید سکیں گے۔ جبکہ پنشن گھر پہنچانے اور پنشنرز انشورنس پر بھی کام ہورہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website