ڈریکولا، مونسٹرز اور چڑیلوں بھوتوں کے شوقین تیار ہو جائیں، 2012اور2015میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی وڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسلوانیا کا پریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے ۔

مشیل مرڈوکاکی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے معروف اداکار ایڈم سینڈلر، کیون جیمز، سلیناگومیز،کیگن مائیکل،اشربلنکوف اور ڈیوڈاسپیڈکی آواز وں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔
65ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلے13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔








