counter easy hit

انگلینڈ کیخلاف موقع ملنے پرعمدہ پرفارمنس دوں گا، بلال آ صف

Bilal Asif

Bilal Asif

ابوظہبی : پاکستانی ٹیم کے بولر بلال آصف کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف موقع ملا تو بھرپور پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کافی متوازن ٹیم ہے، جیت کی مکمل منصوبہ بندی کی ہے،بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا تو دباؤ تھا، بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ نےحوصلہ بڑھایا اور اعتماد بھی دیا۔

بولنگ پریکٹس سیشن میں مشتاق احمد نے ٹریننگ کے ساتھ ذہنی طور پر میچز کے لیے تیار کیا، یاسر شاہ بھی بولنگ میں بہت رہنمائی کرتے ہیں ، انگلینڈ کے خلاف 100 فیصد پرفارم کرکے میچ میں جیت دلانے کے لئے محنت کروں گا۔