counter easy hit

انرجی ڈرنکس نوجوانوں کیلئے امراض قلب کا سبب ،طبی ماہرین

Energy drinks

Energy drinks

سڈنی ……عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ انرجی ڈرنکس دماغی اور جسمانی تندرستی اور کارکردگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ احساسات کو بھی تقویت بخشتے ہیں، تاہم ان کے کئی نقصانات بھی ہیں۔
جی ہاں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ 2 انرجی ڈرنکس تندرست نوجوانوں میں بھی دل کے امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ کہ انرجی ڈرنکس صحت کے لیے شدید خطرناک ہیں اور امراضِ قلب اورذیابیطس کی وجہ بن رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ایسے تمام مشروبات بیماریوں کے اچانک حملے، نظر کی خرابی اور دل کے امراض کے علاوہ گردوں اور جگر کی خرابی کا باعث بھی بنتے ہیں۔