counter easy hit

شہر میں جاری 3 اور 5 روزہ تراویح کے اجتماعات ختم

کراچی: ماہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 3 اور 5 روزہ تراویح کے اجتماعات ختم ہوگئے۔

نماز تراویح کے اجتماعات کے لیے شہر کی مساجد کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں عید گاہوں، پارکوں اور شادی ہالوں اور گھروں میں بھی انتظامات کیے گئے ہیں،شہر کی بڑی اور تاریخی مساجد میں میں معروف علمائے کرام نماز تراویح پڑھا رہے ہیں، اجتماعات میں شبینہ، 3 روزہ، 5روزہ، 7روزہ اور10روزہ نماز تراویح پڑھانے کا اہتمام کیا گیا، ان میں سے 3اور 5 End the 3 and 5th fasting tragedy in the cityروزہ تراویح کے اجتماعات ختم ہوگئے۔

شہر کی بیشتر مساجد ومقامات پر 27 ویں شب کو نماز تراویح میں پڑھے جانے والے قرآن کو ختم کیا جائے گا، نماز تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب مسجد سولجر بازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب آباد، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، دارالعلوم کراچی، سلطان مسجد ڈیفنس، مدنی مسجد عزیز آباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد، طوبیٰ مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر، جامع مسجد طیبہ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، مرکزی جامع مسجد عیدگاہ ودیگر مساجد میں ہورہے ہیں جن میں روزانہ لاکھوں افراد شریک ہورہے ہیں۔

نماز تراویح کا اہتمام کرنے والے اداروں اور افراد نے اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کیے ہیں جن میں شرکے لیے مناسب صفوں، وضو اور بیت الخلاکے انتظامات قابل ذکرہیں ،نماز تراویح کے مقامات پر برقی قمقموں کی مدد سے چراغاں بھی کیا گیا ہے۔

شاہ احمد نورانی نے40سال نمازتراویح پڑھائی

علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم اور قاری رضا المصطفیٰ اعظمیٰ نے شہر کی مساجد میں 40سال تک نماز تراویح پڑھائی جمعیت علمائے پاکستان کے بانی اور متحدہ مجلس عمل کے سابق صدر علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم نے جناح مسجد برنس روڈ میں 40 سال تک مسلسل نماز تراویح پڑھائی، جناح مسجد برنس روڈ میں نماز تراویح کے موقع پر انتہائی روح پرور منظر ہوتا ہے اور بزنس روڈ اور اس کے اطراف نمازیوں کا انتہائی رش نظر آتا ہے۔

جناح مسجد برنس روڈ کی گوشت مارکیٹ کے کونے پر واقع ہے ،علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم جب نماز تراویح پڑھانے کے لیے جناح مسجد آتے تھے تو نماز تراویح کے اختتام پر لوگوں کی بڑی تعداد علامہ شاہ احمد نورانی کے گرد جمع ہوجاتی تھی، قاری رضا المصطفی اعظمیٰ نے بھی نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں 40سال تک نماز تراویح پڑھائی۔

نیو میمن مسجد شہر کی خوبصورت ترین اور بڑی مسجد ہے

نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں ہر سال نماز تراویح کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوتا ہے، نیو میمن مسجد کاشمارشہرکی خوبصورت ترین اور بڑی مسجد میں ہوتاہے مسجد میں 10ہزار سے زائد افراد نماز پڑھ رہے ہیں، اس مسجد کا سنگ بنیاد 24 اگست 1949کو گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین نے رکھا تھا، میمن مسجد کا کل احاطہ 17280 مربع گز ہے۔ مسجد کا اندرونی احاطہ 100*270 مربع گز ہے، میناروں کی اونچائی 19 فٹ ہے جبکہ گنبد کی اونچائی 70 فٹ ہے۔

نمازتراویح کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

انتظامیہ نے نماز تراویح کے موقع پر شہر کی مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،رمضان المبارک کے دوران شہر کراچی میں 4ہزار سے زائد مساجد و تراویح کے دیگر مقامات پر 27ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، اس سلسلے میں تمام مساجد ، امام بارگاہوں اور تراویح کے دیگر مقامات پر بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ حساس مقامات کے اطراف میں واقع بلند و بالا عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جارہے ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی وقتاً فوقتاً ان انتظامات کا خود بھی جائزہ لیتے ہیں ، پہلی تراویح کے موقع پر انھوں نے مختلف مساجد کا دورہ کیا اور منتظمین سے سیکیورٹی سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیااورمسائل معلوم کیے، موٹر سائیکلوں پر بھی پولیس اہلکار گشت کرتے ہیں جبکہ سادہ لباس اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے رات گئے تک ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار بھی سڑکوں پر موجود رہتے ہیں جبکہ2روز قبل انھیں 100 ہیو ی بائیکس بھی فراہم کی گئی ہیں جس سے نہ صرف ان کا گشت بہتر ہوگا بلکہ ان کی کارکرگی میں بھی بہتری آئے گی۔

ایم اے جناح روڈ ، ڈیفنس ، کلفٹن ، ناظم آباد ، ایکسپو سینٹر اور شہر کے دیگر مقامات اور عید گاہوں میں ہونے والے تراویح کے اجتماعات کے موقع پر خصوصی طور پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں اور تراویح کے اختتام پر ٹریفک کی روانی بہتر بناتے ہیں ِ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے نماز تراویح کے لیے مساجد کے اطراف صحت وصفائی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔