counter easy hit

گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک

Encounter in different

Encounter in different

گوجرانوالہ میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔
گوجرانوالہ: (یس اُردو) چندا قلعہ کےقریب ناکے پر روکے جانے پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ تعاقب کے دوران جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ناصر شدید زخمی ہو گیا۔ جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جبکہ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے دیگر 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دوسری طرف دھلے کے علاقے میں بھی پولیس کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں طارق نامی ڈاکو ہلاک جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں ڈاکو گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب تھے۔