counter easy hit

کام چوروں کی شامت۔۔!!لاک ڈاؤن کےپیش نظر گھر پر کام کرنیوالے ملازمین کو حیران پریشان حکم جاری کر دیا گیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاستی حکومت نے گھر بیٹھ کر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ہر گھنٹے بعد سیلفی بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کی حکومت نے قرنطینہ میں رہ کر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو پابند کیا ہے کہ وہ ہر ایک گھنٹے کے بعد اپنی سیلفی بھیجیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ گھر بیٹھ کر وہ کیا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم نے قانون کی خلاف ورزی کی یا ہدایت کو نظرانداز کیا تو اُسے حراست میں لے کر سرکاری قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا جائے گا۔ڈاکٹر سدھار کا کہنا تھا کہ ’اس اقدام کا مقصد ملازمین کو پابند کرنا ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر بھی سرکاری امور انجام دیں اور ہر گھنٹے بعد اپنی تصاویر حکومت کو موبائل ایپ کے ذریعے ارسال کریں، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو سرکار کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت گھروں میں قرنطینہ میں رہنے والے افراد رات 10 سے صبح 7 بجے تک ہر گھنٹے اپنے سیلفی پلے اسٹور پر موجود ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اس کے ذریعے بھیجیں گے جسے حکومتی ٹیم دیکھے گی اور یہی اُن کی حاضری کا سسٹم بھی ہوگا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت میں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے خود کو درختوں پر قرنطینہ کرنے لگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع میں واپس آنے والے 7 افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درخت کی شاخوں میں بستر بنالیے۔ ضلع میں واپس آنے والے 7 افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website