counter easy hit

ملازم پیشہ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب حکومت نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے ملازمت پیشہ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ترجمان پنجاب حکومت نے ملازمت پیشہ طلبہ کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں ایم فل اور پی ایچ ڈی ملازم پیشہ طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے اور اس حوالے سے قانون میں تبدیلی کی جائے گی

نئے قانون کے تحت ملک بھر میں 55 ہزار ملازمت پیشہ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، لیپ ٹاپ سکیم میں نئی ترمیم سے طلبہ کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا اور پیشہ ور ملازم طلبہ ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔