counter easy hit

اماراتی ولی عہد 5 روز تک پاکستان میں مقیم رہے

لاہور(مانیر نگ ڈیسک) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اماراتی ولی عہد محمد بن زاید النہیان 5 روز تک پاکستان میں رہے اور رحیم یار خان میں آرمی چیف سے ملاقات کرکے تمام معاملات طے کیے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ ’’ ابوظہبی کےولی عہد کا دورہ ایک روزہ تھا نہ سہ روزہ، وہ 5روزپاکستان میں رہے، 4دن رحیم یارخان میں انہوں نےگزارے۔ اس دوران ان کی آرمی چیف سےملاقات ہوئی اورجنرل قمرجاوید باجوہ نےان کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا، اس ملاقات میں سارےمعاملات طےپا گئےتھے۔ پھر آخری روز انہوں نے سرکاری دورہ کیا‘‘۔ خیال رہے کہ اممراتی ولی عہد اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، تاہم ان کے دورہ پاکستان کے لے کر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ، کچھ روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اماراتی ولی عہد 5 روز پاکستان میں مقیم رہے ۔ تاہم بعد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اماراتی ولی عہد ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ یہ دورہ شیڈول کے مطابق طے تھا اور کسی قسم کی قیاس آرئی پر کان نہ دھرا جائے ۔