counter easy hit

سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے کمرشل ونگ کے زیراہتمام پاکستانی آموں کی نمائش

دی ہیگ (زاہد مصطفیٰ اعوان) سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے کمرشل ونگ کے زیراہتمام دی ہیگ کے مرکزی علاقہ میں قائم پروقار ہلٹن ہوٹل کی عمارت کے خوبصورت اور دلکش ہال میں میٹھے، خوشبودار اور منفرد ذائقہ کے حامل پاکستانی آموں کی نمائش بڑے پروقار انداز میں منعقد ہوئی، نمائش میں پھلوں کے بادشاہ درآمد کنندگان اور مختلف متعلقہ شعبوں کے ڈچ حکام کے علاوہ غیرملکی سفارتکاروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کرکے نمائش کی رونق کو مزید دوبالا کیا علاوہ ازیں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر کے احباب بھی موجود تھے آموں کی خوشبو سے مہکتے ہال میںلگائے گئے۔

اسٹالز پر مختلف آم کی اقسام کو متعارف کیلئے بڑی سجاوٹ سے رکھا گیا تھا جبکہ آموں سے تیار کئے لذیذ ملک شیک اور چھوٹے چھوٹے آموں کے کاٹے سلائس سے معزز مہمان لطف اندوز ہو رہے تھے اور سبھی شرکا نے میٹھے اور خوشبودار پاکستانی آموں کو خوب پسند کیا، استقبالیہ تقریب کے آغاز میں نظامت کے فرائض کیون سرور نے انجام دیتے ہوئے کمرشل قونصلر زاہد علی عباسی کو اظہار خیال کیلئے مائیک پر مدعو کیا جناب کمرشل قونصلر نے شرکا کو بڑے پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا اور آمد پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید بتایا کہ ڈچ مارکیٹ میں پاکستانی آموں کی موجودگی میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اپنے اعلیٰ ذائقے اور مہک کے باعث پاکستانی آم سٹریم ڈچ صارفین میں بے حد مقبول ہے اس دوران مسٹر عباسی نے پاکستانی آم کے متعلق اس کی خوبیوں اور نیدرلینڈز میں اس کی درآمد کے حوالے سے مختصر پریزینٹیشن دی سفیر پاکستان معظم احمد خان نے اپنے کلیدی خطاب کے آغاز میں تمام حاضرین کو ویلکم کہا اور تمام احباب کا نمائش میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کا کمرشل ونگ آموں کی فروغ تجارت کیلئے مقامی ڈچ مارکیٹ میں سرگرم ہے۔

جبکہ اس شاندار نمائش پر کمرشل ونگ اور بالخصوص کمرشل قونصلر زاہد علی عباسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سفیر پاکستان نے کہا کہ واضح ہے اس مینگو نمائش کے انعقاد کا مقصد ڈچ اور یورپی مارکیٹ میں پاکستانی آم کو پروموٹ کرنا ہے اس موقع پر سفیر پاکستان نے مقامی تاجر برادری کی مختلف شخصیات کو شیلڈز سے نوازا جبکہ لاٹری میں قرعہ اندازی کے ذریعے نکلنے والے خوش نصیبوں کے نمبروں پر انہیں گفٹ بھی پیش کئے علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح پاکستان آم کو اپنی مٹھاس اور مہک میں پوری دنیا میں منفرد جانا جاتا ہے۔

اسی طرح پاکستانی قوم کو امن کی داعی ہے عالمی امن کیلئے بے پناہ قربانیاں پیش کرنے میں منفرد کردار ادا کر رہی ہے یاد رہے پھلوں اور سبزیوں کے ڈچ خریداروں نے بھاری تعداد میں اس نمائش کا وزٹ کیا جبکہ آخر میں لذت کام و دہن کے سلسلے میں مہمانوں کیلئے کمرشل ونگ نے ڈنر کا انتظام کر رکھا تھا۔

The Hague Mangoes Exhibition

The Hague Mangoes Exhibition