counter easy hit

سفارتخانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بھرپور شرکت

Kashmir Solidarity Day Function

Kashmir Solidarity Day Function

پیرس (علی اشفاق سے) پیرس میں مقیم پاکستانیوں نے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کادن منایا۔اس سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان، پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد ، پاکستان پریس کلب فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق آلرحمن، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی اسلم چوہدری، تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما میاں ذوالفقار جتالہ، چوہدری گلزار لنگڑیال، سید ظریف شاہ، اشفاق احمد چوہدری، مسلم لیگ و فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ ، جنرل سیکریٹری عبدالرؤف ڈوگہ، چوہدری سجاد ڈوگہ کشمیری راہنما مرزا آصف جدال، زاہد ہاشمی، عمران چوہدری، صفدر ہاشمی اور پیرس میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ فرانسواپاپونی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب غالب اقبال نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ لیکن اس کے برعکس میں بھارت کے ظلم وستم میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے، عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے فرانسیسی حکومت سے بھی کہہ کہ وہ بھارت سے کی بے جا حمایت کر کے خطے میں طاقت کا توازن خراب نہ کرے تاکہ بھارت کشمیر کی آزادی کیلئے بین الاقوامی دباؤ محسوس کرے۔ جناب سفیر نے کہہ کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے۔

جناب سفیر نے فرانس میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ یہا ں کی سیاسی زندگی کا حصہ بنیں اور فرانسیسی پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ میں اپنا اثر ورسوخ بڑھائیں تاکہ آزادی کشمیر کا مقدمہ موثر طور پر لڑا جاسکے۔فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ فرانسواپاپونی نے کہہ کہ ان کی حمایت پاکستان اور کشمیر کے ساتھ ہے اور وہ حق اور انصاف کا ساتھ دیں گے۔

تقریب سے پیرس میں مقیم کشمیری رہنما زاہد ہاشمی نے بھی خطا ب کیا۔انہوں نے کہہ کہ کشمیری اپنی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اور اب انہیں ظلم وستم کے ذریعے زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھا جاسکتا۔فرانس میں مقیم نویں جماعت کی ایک طالبہ حمائل عامر نے اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور کہہ کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد کی حمایت کی ہے اور کشمیر جلد از جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا