counter easy hit

سفارت خانہ پاکستان ایتھنز نے دوردراز مقیم پاکستانیوں کے لیے موبائل سروس کا آغاز کیاہے

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) سفارتخانہ پاکستان ایتھنز نے یونان میںمقیم ہم وطنوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کاطر موبائل سروس کا آغاز کیاہے تاکہ ایتھنز سے دور دیگر علاقہ جات میں مقیم افراد سفارت خانہ کی قونصل سروس کا فائدہ اٹھاسکیں

اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایتھنزکے مغرب میں واقع گاؤں میگارہ میں موبائل کیمپ لگایاگیاجس میں سفارت خانہ پاکستان کے عملے جن میں محمد علی محسود، داؤد خان اورمحمد حسیب نے قونصل سروس کی خدمات فراہم کیں اور موقع پر موجود پاکستانیوں کے نائیکوپ شناختی کارڈ کی دراخوستیں جمع کی کی

ایم آرپی پاسپورٹ کے حصول کے لیے اپائنمنٹ کی درخواست،پولیس رپورٹ جمع کرانے کے لیے درخواست،دستاویزات کی تصدیق،پرانے ہاتھ کے لکھے مینوئیل پاسپورٹ کی تاریخ تجدید،آؤٹ پاسزاور دیگر سروسز فراہم کی۔اس موقع پربڑی تعداد میں پاکستانیوں نے اپنے متعلقہ کاغذات جمع کرائے موبائیل سروس کا جائزہ لینے کے لیے سفارت خانہ پاکستان کے سیکریٹری اور قونصل انچارج شفقت اللہ خان نے بھی دورہ کیا جن کا لوگوں نے والہانہ استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے سیکریٹری سفارت خانہ نے حاضرین کاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ سفارت خانہ پاکستان ایتھنزان کی خدمت اپنا فرزج جانتاہے اور کم وسائل میں بھی ہم اپنا فرض اداکر رہا ہے

اس موقع پر معروف سماجی کارکن مرزا جاوید اینوفیتاوالوں نے مفت فوٹوکاپیاں کرکے دیں تاکہ کوئی بھی پاکستانی فوٹوکاپی نہ ہونے باعث اس موقع سے ہاتھ نہ دھوع بیٹھے اس موقع پر پاکستانی کی اہم شخصیات جن میںچوہدری محمد افضل جکھڑ،سیدمحمد جمیل،چوہدری اعجاز احمد،محمد ندیم بٹ، ملک شاہین، چوہدری قاسم ڈوئیاں، چوہدری مدثرخادم سوہل، سیداقبال شاہچوہدری عاطف، سید صابرشاہ، عبدالرزاق ڈار، راجہ محمد اسلم جرال، چوہدری شاہد نواز وڑائچ کے علاوہ دیگر شامل تھے۔

Mobile Service Camp

Mobile Service Camp