counter easy hit

فکسر الویرو کی جگہ اپنی تصویر شائع ہونے پر کیون پیٹرسن ناخوش

Elvira fixer space Pietersen unhappy published his photo

Elvira fixer space Pietersen unhappy published his photo

ہوبارٹ: بنگلہ دیش کے ایک انگلش اخبار نے فکسنگ میں ملوث جنوبی افریقی کرکٹر الویرو پیٹرسن کی خبر کے ساتھ سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن کی تصویر شائع کر دی۔

نام کی مماثلت کی وجہ سے مذکورہ اخبار کو غلط تصویر چھاپنے پر نہ صرف شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس کا خود کیون پیٹرسننے بھی سخت نوٹس لیا، وہ اس وقت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ میں کمنٹری میں مصروفہیں۔

انھوں نے مذکورہ تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’’ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اپنی تصویر اس ہیڈ لائن کے نیچے دیکھکر میرے کیا احساسات ہیں، یہ کون سا اخبار ہے؟ بعد میں اخبار نے ٹویٹر پر کیون پیٹرسن سے اپنی سنگین غلطی کی معافی مانگلی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website