counter easy hit

محفوظ مستقبل کیلئےدہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے ،شہبازشریف

 terrorist safe future is inevitable, CM

terrorist safe future is inevitable, CM

لاہور……پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر فرد کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے،دہشت گردوں کا ناپاک وجود ختم کر کے ہی پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنایا جاسکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب لاہورمیں منتخب نمائندوں کے وفد سےگفتگو کر رہے تھے،انہوں نےکہاکہ ملک کی بقاء ،استحکام،ترقی،خوشحالی اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئےدہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔شہباز شریف کاکہناتھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سےعملدرآمد سے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے،وطنِ عزیز سےہر قیمت پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کریں گے۔