counter easy hit

بجلی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس اسلام اباد میں ہوا۔ چیئرمین واپڈا ظفر محمود کی اجلاس کو نیلم جہلم پاور پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم پاور منصوبہ 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے اس منصوبے سے منگلہ پاور پراجیکٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہو گی۔ سیکریٹری پانی و بجلی نےگردشی قرضوں اور وصولیاں کے بارے میں پریذنٹیشن دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت پانی و بجلی نے گردشی قرضوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں جس کے باعث یہ قرضے 254 ارب روپے کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی 144 ارب روپے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نیلم جہلم مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے انہوں نے نیلم جہلم منصوبے کے لئے متعلقہ وزارتوں سے فنڈ کی فراہمی کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے کہا کہ مناسب نرخوں پر بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بجلی کی پیداوار میں تاخیر کرنے والے اداروں سے باز پرس کی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس 12 فروری کو پھر ہو گا۔