counter easy hit

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی

 اسلام آباد: نیپرا نے مئی کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کردیہے۔
Electricity price decreased by Rs. 89 paise per unit

Electricity price decreased by Rs. 89 paise per unit

چیرمین نیپرا طارق سدوزئی نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے جائزے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ مئی کے مہینے میں پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ صارفین سے 6 روپے 77 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے، اس لیے مئی کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔ نیپرا نے تمام سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ایک روپیہ نوے پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے مجموعی طور پر صارفین کو 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website