counter easy hit

بجلی گھروں کی تعمیر ماحولیاتی اصولوں کے تحت کی جائے گی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے قیام کے دوران ماحولیات سے متعلق اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

مری میں چینی سرمایہ کاروں اور ماہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ اس دوران توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان میں چین کی 46 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری پر پوری دنیا حیران ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2017 کے اختتام تک 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ پاکستان کے عوام ملک کو درپیش توانائی کے بحران پر قابوپانے کے لئے چین کی طرف سے فراہم کیے جانے والے غیرمعمولی تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے قیام کے دوران ماحولیات سے متعلق اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔