counter easy hit

بجلی اور گیس کے باعث ملک میں آئندہ بحران پانی کا ہو گا، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

لاہور (یس ڈیسک) وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے باعث ملک میں آئندہ بحران پانی کا ہو گا لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

لاہور میں واپڈا کی 58ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم پانی، گیس اور بجلی کا ضیاع ہماری عادت بن چکا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی نہیں رہتیں۔ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ جس کے تحت بجلی کی کمی پر آئندہ 2 سے 3 سال میں قابو پالیں گے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ملک میں آئندہ بحران پانی کا ہو گا لیکن اس پر کسی کی نظر ہی نہیں، ڈیموں سے پیدا ہونے والی بجلی اور پانی کے ذخیرے سے آئندہ کئی نسلیں مستفید ہو سکتی ہیں۔

دیامر بھاشاڈیم کے لئے زمین اسلام آباد میں زمین کی قیمت کے مساوی رقم پر حاصل کی جا رہی ہے۔اگر مغلیہ دور میں پلاننگ کمیشن ہوتا تو تاج محل کبھی نہ بنتا۔